پاکستان نے جزوی طور پر فضائی راستہ کھول دیا

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

اسلام آباد -- ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا کہ پاکستان اپنے فضائی راستے کو کچھ پابندیوں کے ساتھ جمعہ (یکم مارچ) کو کھول دے گا۔ اس سے پہلے دنیا بھر میں ہزاروں مسافر اس وقت پھنس کر رہ گئے تھے جب اسلام آباد نے ہمسایہ ملک انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے بڑھ جانے کے بعد ہوائی سفر کو بند کر دیا تھا۔

دونوں ملک، 14 فروری کو ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سے، جس میں ہندوستان کے 40 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں۔ پاکستان میں بنیاد رکھنے والی دہشت گرد تنظیم جیش محمد (جے ای ایم) نے، اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

سی اے اے کے ترجمان عامر محبوب نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی اور جانے والی پروازوں کے لیے "ہم آج شام چھہ بجے اپنی فضائی حدود کھول دیں گے"۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ایرپورٹوں کو "بتدریج" کھول دیا جائے گا۔ سی اے اے نے ٹوئٹ کیا کہ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ مزید تفصیلات کے لیے اپنی ایرلائن سے رابطہ کریں۔

فضائی حدود کے بند ہو جانے سے یورپ اور جنوبی ایشیا کے درمیان اہم راستے متاثر ہوئے اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پھنس جانے والے مسافروں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500