سندھ پولیس نے داعش کے صوبائی سربراہ کو ہلاک کر دیا

ضیاءالرّحمٰن

کراچی – سندھ پولیس نے جمعرات (28 فروری) کو دھادر، صوبہ بلوچستان میں "دولتِ اسلامیہ" (داعش) کے دو رہنماؤں کو ایک مقابلہ میں ہلاک کر دیا۔ سندھ کے افسران کو ہمسایہ صوبہ میں کاروائی کرنے کی اجازت تھی۔

لاڑکانہ شہر، صوبہ سندھ کے پولیس سربراہ عرفان علی بلوچ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند عبداللہ بروہی اور حفیظ پندرانی تھے۔

بلوچ نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، "بروہی صوبہ سندھ کے لیے داعش کا سربراہ تھا، جبکہ پندرانی نے فروری 2017 میں [سیہون میں]لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملےاور ضلع شیخوپورہ میں شعیہ برادری پر حملے سمیت متعدد دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ سازی کی۔"

صوبہ سندھ کے پولیس سربراہ ڈاکٹر سیّد کلیم عمران نے جمعرات کو دو شورشیوں کو ہلاک کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے بیس لاکھ روپے (12,378 ڈالر) انعام کا اعلان کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500