خان نے افغان پناہ گزینوں کو پاکستان میں بینک کھاتے کھلوانے کی اجازت دے دی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – وزیرِ اعظم عمران خان نے (25 فروری) کو اعلان کیا کہ انہوں نے حکام کو حکم دیا ہے کہ اندراج شدہافغان پناہ گزینوںکو پاکستان میں بینک کھاتے کھلوانے کا اہل بنائیں۔

خان نے ٹویٹ کیا، "اب سے وہ ملک کی باقاعدہ معیشت میں کردار ادا کر سکیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔"

ڈان کے مطابق، پاکستان میں ہر دو اندراج اور غیر اندراج شدہ تقریباً 2.4 ملین افغان پناہ گزین ہیں۔

خان نے گزشتہ ستمبر پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان پناہ گزینوں کو شہری بننے کا اہل بنانے کا عہد کر کے ایک قضیہ پیدا کر دیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500