پنجاب حکومت نے ایسے مدرسوں اور مساجد پر قبضہ کر لیا جو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ہیڈکواٹر تھے

عبدل ناصر خان

لاہور -- وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جمعہ (22 فروری) کو بہاولپور ڈسٹرکٹ میں ایک مسجد اور مدرسے پر قبضہ کر لیا جن پر، کالعدم عسکریت پسند گروہ جیشِ محمد (جے ای ایم) کے ہیڈکواٹروں کے طور پر کام کرنے کا شبہ تھا۔

کیمپوں میں مدرستہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریبا 600 طلباء اور 70 استاد اس کامپلکس کو استعمال کرتے تھے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے کیمپس کے معاملات کو چلانے کے لیے منتظم کو تعینات کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم نیشنل سیکورٹی کمیٹی (این ایس سی) کی اسلام آباد میں جمعرات (21 فروری) کو ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا گیا جس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان نے کی۔

انڈیا نے جے ای ایم پر 14 فروری کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے خودکش دھماکے کا الزام لگایا ہے جس میں انڈین سیکورٹی کے 40 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500