پاکستان نے جماعت الدعویٰ پر پابندی بحال کر دی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے خبر دی کہ قومی سلامتی کاؤنسل نے جمعرات (21 فروری) کو(حافظ سعید کی زیرِ قیادت) جماعت الدّعویٰ اور اس کی خیراتی شاخ، فلاحِ انسانی فاؤنڈیشن (ایف آئی ایف) کی کاروائیوں پر پابندیکی بحالی کا حکم دے دیا۔

سعید پر 2008 میں ممبئی، بھارت میں دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ سازی کا الزام ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔

گزشتہ فروری اس وقت کے صدر ممنون حسین نے ایک حکم نامہ پر دستخط کیے جس نے جے یو ڈی اورj ایف آئی ایف کو کالعدم گروہ بنا دیا۔ تاہم یہ حکم نامہ زائد المعیاد ہو چکاہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500