پاکستان سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی پھیلانے کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری کر رہا ہے

اے ایف پی

اسلام آباد -- پاکستانی حکام نے بدھ (13 فروری) کو عہد کیا کہ وہ "وسیع پیمانے پر" کریک ڈاؤن کریں گے جس میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقریر اور انتہاپسندی کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایک وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔

وزیرِ معلومات فواد چوہدری نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نفاذ کا ایک نیا ونگ بنا رہی ہے جو سوشل میڈیا کو قوائد کا پابند بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے گزشتہ ہفتے کچھ گرفتاریاں کی ہیں اور انشاء اللہ ہم سوشل میڈیا کے ایسے استعمال کنندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کریں گے جو نفرت انگیزی اور تشدد پھیلا رہے ہیں"۔

چوہدری نے مزید کہا کہ "ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ڈیجٹل میڈیا روایتی ذرائع ابلاغ کی جگہ لے رہا ہے اور ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ اسے قواعد کا پابند بنایا جائے۔ غیر روایتی میڈیا، روایتی ذرائع ابلاغ سے زیادہ بڑا مسئلہ ہے"۔

ڈان کے مطابق، چوہدری نے کہا کہ "سوشل میڈیا کی نگرانی کرنا،جعلی اکاونٹس کا پتہ چلانا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینا" ضروری ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

بالکل کریک ڈاون ہونا چاہیے مذہبی اور لسانی فرقہ وارانہ اسلام مخالف پاکستان مخالف اور سیکولر بلاگرز جو پاکستان اور فوج اسلام کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت پھیلارہے ہے ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے نہ کہ بیرون ملک فرار ہونے دیں

جواب