امریکی جنرل نے افغان امن مذاکرات کو باسہولت بنانے میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیا

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن -- یو ایس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل نے امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ، قطر میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیا۔ یہ بات ان کے سینٹ کی مسلح سروسز کمیٹی کو منگل (5 فروری) کو دیے جانے والے تبصرے کے امریکی سینٹ کے ریکارڈ میں بتائی گئی ہے۔

انہوں نے گواہی دی کہ "پاکستان کے اقدامات افغانستان میں امریکی علاقائی کوششوں کے لیے اکثر پریشانی کا ذریعہ بنتے ہیں"۔ انہوں نے پاکستان کو "کوئی ٹھوس اور ناقابلِ ترمیم اقدامات جیسے کہ ایسےطالبان راہنماوں کی گرفتاری اور ملک بدری جو مصالحت کے عمل میں تعاون نہیں کرتے"میں ناکام رہنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، پاکستان نے افغانستان میں مصالحت کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خالدزاد کی "طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بنا کر" مدد کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کی طرف سے امریکہ کو اپنی جنوبی ایشیائی حکمتِ عملی کو عملی جامہ پہنانے میں چیلنج اور مواقع فراہم کرتا ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500