نئے سرٹیفیکیٹ کے ساتھ پاکستان کی نظریں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری پر

اے ایف پی

اسلام آباد -- وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعرات (31 جنوری) کو اعلان کیا کہ پاکستان نے دیارِ غیر میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے ایک نیا سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے جس کا مقصد ملک کے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کو ختم کرنا ہے۔

اسکیم، جو "پاکستان بناؤ" سرٹیفیکیٹ (پی بی سی) کہلاتی ہے، ایک باضمانت امریکی ڈالر کا بانڈ ہے جس میں سرمایہ کاری کی کم از کم حد 5،000 ڈالر (697،775 روپے) ہے۔

خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں کہا، "بانڈ کے اجراء کا مقصد ملک کو ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنا کر، بجٹ اور تجارتی خسارے کو کم کر کے اپنی تاریخ کے مشکل ترین وقت سے نکالنے ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ان سرٹیفیکیٹ کو خریدنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اس کا مستقبل روشن کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔"

حکومت کے مطابق، پی بی سی، جس میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے، تین اور پانچ سالہ اسکیموں میں دستیاب ہیں، جن پر سالانہ شرح منافع باالترتیب 6.25 فیصد اور 6.75 فیصد ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500