پاکستان نے برطانوی مفرور کی گرفتاری سے بین الاقوامی مجرموں کو پیغام دیا ہے

اے ایف پی

لاہور -- جمعرات (31 جنوری) کو حکام نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کا ایک برطانوی مجرم جو 19 سال سزائے قید ملنے سے قبل برطانیہ سے فرار ہو گیا تھا اسے پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جسے بین الاقوامی جرم کے خلاف "اہم کامیابی" قرار دیا جاتا ہے۔

41 سالہ پاکستانی نژاد، چودھری اخلاق حسین، کو برطانیہ کی ایک عدالت میں ایک بچے کے ساتھ تین بار جنسی فعل کرنے، دو بار زنا باالجبر کرنے اور ایک بار زنا باالجبر کی سازش کرنے کا مرتکب قرار پانے کے بعد سنہ 2016 میں اس کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی تھی۔

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ حسین کو ہفتہ (26 جنوری) کو سانگلہ میں برطانیہ اور پاکستان کی ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی حکام نے کہا کہ وہ حسین کی گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنانے کے لیے سنہ 2017 سے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ قربت میں کام کر رہے تھے۔

ایک بیان میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا، "گرفتاریایک اہم کامیابی ہے، اور بین الاقوامی مجرمیت سے نمٹنے میں برطانیہ اور پاکستان کے تعاون کی ایک اور بہترین مثال ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس سے ایک واضح پیغام ملتا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مجرموں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500