بلوچستان میں پولیس کے دفتر پر حملے میں 9 افراد جاں بحق

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ منگل (29 جنوری) کے روز بلوچستان میں پولیس کے ایک دفتر پر بندوق اور بم حملے میں نو پاکستانی جاں بحق اور 17 دیگر جاں بحق ہو گئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا کہ حملہ، جس میں لورالائی میں صوبائی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا، میں جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ افسران اور ایک عام شہری شامل تھا۔

بٹ نے کہا کہ حملے میں دفتر میں ہو رہے پولیس کلرکوں کے لیے امتحان کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ دو حملہ آور مارے گئے۔ تاہم، دیگر دفاعی ذرائع نے ڈان نیوز ٹی وی کو بتایا کہ چار حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500