پاکستانی عدالت نے ٹی ایل پی کے رہنماؤں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پاکستان فارورڈ

لاہور -- ایکسپریس ٹریبیون نے منگل (22 جنوری) کے روز بتایا ہے کہ ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے منگل (22 جنوری) کو تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر خادم حسین رضوی، ان کے ساتھی پیر افضل قادری اور چار دیگر ساتھیوں کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

عدالت کا فیصلہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران آیا ہے جو اکتوبر 2018 میں ٹی ایل پی کی جانب سے پورے پاکستان میں کیے گئے احتجاجی مظاہروں اور سپریم کورٹ کی جانب سےآسیہ بی بی کی توہینِ رسالت کے الزامات سے بریتکے بعد ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر سے متعلق تھا۔

سماعت کے دوران حکام نے عدالت کے اندر اور باہر سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500