بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے زرداری پر سفری پابندی

اے ایف پی

اسلام آباد – پاکستانی حکام نے جمعرات (27 دسمبر) کو اعلان کیا کہ وہ ایک سابق صدر، آصف علی زرداری پر غیر قانونی ترسیلِ زر میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد ان کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دیں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ان 172 افراد میں شامل ہیں جو غیر قانونی ترسیلِ زر اور جعلی بینک اکاؤنٹس کے استعمال میں ملوث ہیں۔

انہوں نے ملک کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "تمام 172 نام ۔۔۔ ای سی ایل میں شامل کیے جائیں گے۔"

2008 سے 2013 تک صدر رہنے والے، زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں چودھری نے کہا کہ ایک جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پتہ چلایا کہ کیسے زرداری نے مبینہ طور پر جعلی بینک کھاتوں اور کمپنیوں کے ذریعے غیر قانونی ترسیلِ زر کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500