قندھار خودکش حملے میں بلوچ عسکریت پسند رہنما قتل

اے ایف پی

کوئٹہ – نومبر میںکراچی میں چینی کونسل خانےپر ہونے والے ایک حملے کے سلسلہ میں مطلوب ایک پاکستانی علیحدگی پسند کے گروہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ افغانستان میں ایک خودکش حملہ میں مارا گیا۔

خیال ہے کہ اسلم بلوچ صوبہ بلوچستان میں لاتعداد باغی گروہوں میں سے ایک، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا رہنما تھا۔

اس گروہ نے بدھ (26 دسمبر) کو رات گئے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ وہ منگل (25 دسمبر) کو صوبہ قندھار میں اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ ایک دھماکے میں مارا گیا۔

قندھار کے صوبائی پولیس سربراہ تادن خان نے تصدیق کی کہ صوبائی صدرمقام میں ایک خود کش حملہ ہوا، جس میں دو شہری جاںبحق ہوئے۔ ایک دیگر افغان عہدیدار نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا کہ بلوچ اور بی ایل اے کا ایک دیگر رکن اس حملے کے اہداف تھے۔

کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

نومبر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے کراچی میں چینی کونسل خانے پر حملے میں چار افراد جاںبحق ہوئے۔

بی ایل اے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500