قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے سابقہ راہنما علی رضا کو کراچی میں سپردِ خاک کر دیا گیا

پاکستان فارورڈ

کراچی -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے راہنما علی رضا عابدی کو بدھ ( 26 دسمبر) کو کراچی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ انہیں منگل (25 دسمبر) کو کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

عابدی کو ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے علاقے میں ان کے گھر کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان کے قاتل فرار ہو گئے۔

وہ قومی اسمبلی کے سابقہ رکن اور ایم کیو ایم کے سابقہ راہنما تھے۔

ڈان کے مطابق، سیکورٹی کے عملے نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور وہ ثبوت جمع کر رہے ہیں۔

سندھ کے وزیرِ اعلی مراد علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور رپورٹ طلب کی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند ہے؟

1
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی Captcha