برٹش ایئرویز پاکستان میں پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے

اے ایف پی

لندن -- فضائی کمپنی برٹش ایئرویز (بی اے) نے منگل (18 دسمبر) کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی خطرات کی بناء پر ایک دہائی تک اپنے آپریشنز معطل رکھنے کے بعد اگلے موسمِ گرما میں پاکستان میں اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔

فضائی کمپنی کے حکام نے کہا کہ برطانوی فضائی کمپنی، جس نے سنہ 2008 کے بعد دارالحکومت اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر خونریز بم دھماکوں کے بعد اپنی خدمات روک دی تھیں، لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے پاکستانی دارالحکومت کو تین ہفتہ وار پروازوں کے ساتھ جون 2019 میں واپس لوٹ رہی ہے۔

میریئٹ حملے، جس میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے اور سلامتی کے متعلق تشویشوں پر سفارت خانوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے عملے میں بڑی کمی کر دی گئی تھی، سے پہلے برٹش ایئرویز کی اسلام آباد میں چھ ہفتہ وار پروازیں آتی تھیں۔

ایک بیان میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے اعلان حالیہ برسوں میں "پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہت زیادہ بہتری کی عکاسی" کرتا ہے۔

برٹش ایئر لائن کے ایشیاء کے لیے سیلز کے سربراپ رابرٹ ولیمز نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرس میں بتایا، "ہم کسی جگہ کے لیے تبھی پرواز کرتے ہیں جب ہمیں معلوم ہو کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔"

اعلان سے ٹوئٹر پر بھونچال آ گیا، جہاں بہت سے پاکستانیوں نے خوشی سے ردِعمل دیا۔

630 ڈالر (88،103 روپے) سے شروع ہونے والی ٹکٹیں منگل سے فروخت ہونا شروع ہوں گی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500