پاکستان نے سرحد پار سے مہلک عسکریت پسندانہ حملے پر ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان کے مطابق، سرحد پار سے چھ فوجیوں کی شہادت کے باعث بننے والے ایک دہشتگردانہ حملے پر احتجاج کرنے کے لیے پاکستان نے ہفتہ (15 دسمبر) کوپاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوستکو طلب کر لیا۔

جمعہ (14 دسمبر) کو سرحد کے پاس تیس دہشتگردوں نے پاکستان کی فرنٹیئر کور کے ایک قافلے پر حملہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں 14 دیگر فوجی زخمی ہوئے اور چار دہشتگرد مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا، "حکومتِ ایران پر سرحد کی ان کی جانب حملے کے ذمہ دار دہشتگرد گروہ کے خلاف مؤثر کاروائی کرنے کے لیے زور دیا گیا۔ مستقبل میں ایسے سانحات کے انسداد کے لیے سرحدی معاونت کی حکمتِ عملی کی ضرورت کو بھی خط کشیدہ کیا گیا۔"

اس میں کہا گیا، "ہم شہداء کے خاندانوں کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500