پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں افغان امن مزاکرات کا خیر مقدم

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – اے آر وائی نے خبر دی کہ پیر (17 دسمبر) کو پاکستان کے دفترِ خارجہ نے متوقع طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں افغان طالبان اور دیگر بین الاقوامی فریقین کے مابین ہونے والے امن مزاکرات کے ایک نئے دور کا خیر مقدم کیا۔

طالبان نے اتوار (16 دسمبر) کو کہا کہ وہ پیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور پاکستان کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان محمّد فیصل نے ٹویٹ کیا، "بین الاقوامی برادری اور دیگر فریقین کے ساتھ، پاکستان افغانستان میں امن اور تصفیہ کے لیے پر عزم ہے۔"

انہوں نے پاکستان کی شرکت کی تصدیق کیے بغیر کہا، "مزاکرات متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ہم امّید کرتے ہیں کہ اس سے افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ ہو گا اور خطے میں امن آئے گا۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500