گلگت-بلتستان پولیس نے اسکول کو آگ لگانے کے ملزم کو گرفتار کر لیا

پاکستان فارورڈ

گلگت -- گلگت-بلتستان (جی بی) کی پولیس نے بدھ (12 دسمبر) کو اعلان کیا کہ اس نے ایک عسکری "کمانڈر" کو گرفتار کیا ہے جس پر اگست میں دیامیر کے علاقے میں کئی اسکولوں کو آگ لگانے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔ یہ خبر ڈان نے بدھ کو دی۔

دیامیر میں اگست میں دو درجن سے زیادہ اسکول جل گئے تھے۔ ان میں سے نصف صرف خواتین کے لیے مخصوص اسکول تھے۔

جی بی سکاوٹ اور دیگر سیکورٹی فورسز نے منگل (11 دسمبر) کو قاری ہدایت اللہ اور اس کے تین مبینہ ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ خبروں کے مطابق مقامی بزرگوں نے ان گرفتاریوں میں مدد کی۔

اکتوبر میں بہت سی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے ہونے والی ایک تفتیش میںآگ لگانے کے واقعہ میں 22 ملزمان کی شناخت کی گئی تھی۔ ڈان کے مطابق، ابھی تک، حکام نے اس واقعہ سے تعلق پر 40 گرفتاریاں کی ہیں اور دیگر 15 افراد کی تلاش جاری ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500