پشاور کے ایک اسکول پرنسل کو جنسی جرائم میں 105 سال سزائے قید

پاکستان فارورڈ

پشاور -- ڈان نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ پشاور کی ایک سیشن کورٹ کے جج، یونس خان نے منگل (30 اکتوبر) کے روز ایک پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل، عطاء اللہ مروت کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی، فحش نگاری، زنا باالجبر، بلیک میل کرنے اور ناجائز تعلقات رکھنے کے جرم میں 105 سال سزائے قید سنائی ہے۔

ڈان کے مطابق، پشاور کی پولیس نے مروت کو 14 جولائی 2017 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب ایک بچے نے شکایت درج کروائی تھی جس میں مروت پر "اسکول کے بچوں، بشمول طالبات کے جنسی استحصال، اور خفیہ کیمروں کی مدد سے ان کی فلمیں بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔"

حکام نے اسے کئی خواتین پر جنسی حملوں میں بھی ملوث پایا۔ عدالت نے اسے تمام الزامات میں قصوروار قرار دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500