خبروں کے مطابق پاکستان نے ملا غنی برادر کو رہا کر دیا ہے

اے ایف پی

اسلام آباد -- ذرائع نے جمعرات (25 اکتوبر) کو بتایا کہ ملا عبدالغنی برادر، چوٹی کا طالبان کمانڈر جو ماضی میں طالبان کے مرحوم بانی ملا محمد عمر کے دستِ راست کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے اور آٹھ برس سے زائد عرصے سے پاکستان کے زیرِ حراست تھا اسے رہا کر دیا گیا ہے۔

ایک وٹس ایپ پیغام میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے ایف پی کو بتایا، "برادر کو گزشتہ روز بعد دوپہر رہا کیا گیا تھا، اور وہ اپنے اہلِ خانہ کے پاس چلا گیا ہے۔"

برادر، 11/9 کے بعد پاکستان کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے اعلیٰ ترین طالبان رہنما کو مبینہ طور پر سنہ 2010 میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک نامعلوم پاکستانی انٹیلیجنس اہلکار نے بھی کہا کہ برادر کو "چند روز پہلے رہا کر دیا گیا تھا۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500