عمران خان کی 'بدعنوان عناصر' کو احتساب کا سامنا کرنے کی تنبیہ

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے بدھ کے روز خبر دی ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ (24 اکتوبر) کے روز قوم سے اپنے خطاب کے دوران تنبیہ کی ہے کہ تمام "بدعنوان عناصر" کو احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔

خان نے کہا کہ "کسی بدعنوان کو نہیں چھوڑا جائے گا،" انہوں نے مکرر کہا کہ انہوں "بدعنوان لوگوں کو جیل میں ڈالنے" کے وعدے پر منتخب کیا گیا تھا۔

پاکستانی سیاستدانوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، "وہ ہم سے بس این آر او [قومی مفاہمتی آرڈیننس] چاہتے ہیں۔"

"میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں: 'کان کھول کر سن لو: تم سڑکوں پر نکل سکتے ہو۔ ہم تمہیں کنٹینر اور کھانا پینا دیں گے۔ تم اسمبلیوں میں جو چاہو کر سکتے ہو۔۔۔ [لیکن] کسی کو این آر او نہیں ملے گا'۔"

این آر او ایک متنازعہ آرڈیننس تھا جو سنہ 2007 میں سابق ڈکٹیٹر جنرل (ر) پرویز مشرف نے جاری کیا تھا۔ اس نے بدعنوانی کے ملزم حکومتی اہلکاروں کو معافی دے دی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500