تفتیش نے 22 ملزمان کو دیامیر کے اسکولوں پر حملوں کے لیے ذمہ دار قرار دے دیا

پاکستان فارورڈ

دیامیر -- ڈان نے جمعہ (19 اکتوبر) کو خبر دی ہے کہ ایک مشترکہ تفتیش جو گلگت-بلتستان خطے کے ضلع دیامیر میں اسکولوں پر حملوں پر کی جا رہی تھی، میں ذمہ داروں کا پتہ چل گیا ہے۔

اگست کے اوائل میں نامعلوم حملہ آوروں نے دیامیر میں ایک درجن سے زائد اسکولوں، بشمول لڑکیوں کے مراکز کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔

دیامیر کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) رائے اجمل نے کہا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 87 افراد کو حراست میں لیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ 22 ملزمان کو حملوں کا ذمہ دار پایا گیا ہے جبکہ باقی 65 کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

ملزمان کے خلاف چلاس، تانگیز اور داریل کے علاقوں میں مزید 25 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی اجمل نے کہا کہ پولیس سرگرمی سے ان افراد کو تلاش کر رہی ہے جو ابھی تک مفرور ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500