زینب فاطمہ امین کے قاتل کو لاہور میں پھانسی

اے ایف پی

لاہور -- پاکستانی حکام نے بدھ (17 اکتوبر) کو ایک شخص،جس پر 6 سالہ بچی زینب فاطمہ امین کی عصمت دری اور قتل کا جرم ثابت ہو گیا تھا، کو پھانسی دے دی۔ سال کے آغاز میں اس واقعہ سے پورے ملک کو دھچکا لگا اور ہنگامے شروع ہو گئے تھے۔

24 سالہ عمران علی، کو اس جرم پر جو جنوری میں قصور، صوبہ پنجاب میں پیش آیا تھا، چار الگ الگ موت کی سزائیں دی گئی تھیں۔

اس نے شہر میں بچوں پر دیگر آٹھ حملوں کا اقرار بھی کیا تھا جس میں قتل کے پانچ واقعات بھی شامل ہیں۔

لاہور کی مرکزی جیل، جہاں مجرم کو پھانسی دی گئی، کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ "اسے آج صبح جیل کے حکام اور مظلومہ کے والد کی موجودگی میں پہانسی دے دی گئی"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500