میں پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالوں گا :عمران خان

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- مایوس کن اقتصادی امکانات کے شکار، وزیراعظم عمران خان نے بدھ (10 اکتوبر) کو قوم کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کریں گے اور ملک کو اس کے موجودہ "مشکل وقت" سے نکال لیں گے۔ یہ خبر ڈان نے بدھ کو دی ہے۔

ہاوسنگ پروگرام کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے خان نے کہا کہ وہ معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کا ایک روڈ میپ پیش کریں گے۔

خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا مالیاتی خسارہ تقریبا 18 بلین ڈالر (2.2 ٹریلین روپے) ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے ہنگامی طور پر10 بلین ڈالر سے 12 بلین ڈالر (1.2 ٹریلین سے 1.5 ٹریلین روپے) کے فوری بیل آوٹ کی ضرورت ہے۔ کرنسی کے تبادے کی شرح حال ہی میں 7 فیصد سے زیادہ گر گئی تھی۔

حکومت عالمی مالیاتی ادارے سے قرضے کی درخواست کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500