امریکی ایلچی زلمے خلیل زئی کی مزاکرات کے لیے اسلام آباد آمد

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے منگل کو خبر دی کہ منگل (9 نومبر) کو افغان مصالحت کے لیے نو منتخب امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد طالبان کو مزاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی معاونت حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچے۔

خلیل زاد افغانستان سے اسلام آباد پہنچے، جہاں انہوں نے صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے بات چیت کی۔

ریڈیو پاکستان کے حوالہ سے، ڈان کے مطابق، خلیل زاد نے اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے افغان مصالحت پر بات چیت کی۔

خلیل زاد نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔

قریشی نے عہد کیا کہ پاکستان افغان تنازعہ کے لیے سیاسی حل کی تلاش میں مدد جاری رکھے گا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500