افواجِ پاکستان نے افغان سرحد کے ساتھ 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

اے ایف پی

اسلام آباد – فوج نے منگل (2 اکتوبر) کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سات نامعلوم عسکریت پسندوں کے مبینہ طور پرسرحد پار کر کے پاکستان کے قبائلی علاقہ میں داخل ہونے پر انہیں ہلاک کر دیا۔

یہ جھڑپیں پیر (یکم اکتوبر) کو اس وقت شروع ہوئیں جب عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان میں ایک پاکستانی سرحدی چوکی پر حملہ کیا۔

منگل کے بیان میں کہا گیا، "گولیوں کے تبادلہ کے دوران سات دہشتگرد مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔"

اگرچہ حالیہ برسوں میں فوج کی جانب سے شمال مغربی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں عسکری آپریشنز کے ایک تسلسل کے بعد تشدد میں نمایاں کمی آئی ہے، لیکن عسکریت پسند گروہ تاحال مہلک حملے کرنے کی صلاحیّت رکھتے ہیں.

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500