ایران نے پاکستان سے سرحد عبور کرنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے

اے ایف پی

تہران -- اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ ایران کی سپاه پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے جمعہ (28 ستمبر) کے روز کہا ہے کہ اس نے چار نامعلوم عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جو پاکستان سے چوری چھپے سرحد پار کر کے ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں داخل ہوئے تھے۔

جھڑپ میں دو عسکریت پسند زخمی ہو گئے تھے "باقی ماندہ دہشت گرد ہمسایہ ملک [پاکستان] کی سرزمین کی طرف فرار ہو رہے تھے۔"

سیستان-بلوچستان میں بلوچی نسل کے سنی مسلمانوں کی اکثریت ہے جو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سرحد کے پار تک پھیلی ہوئی ہے۔ ایران میں، سنی عسکریت پسند گروہ جند اللہ (خدا کے سپاہی) سنہ 2000 کے عشرے کے اوائل سے متحرک رہی ہے۔

سنہ 2012 میں، جنداللہ کے ارکان نے ایک جانشین تنظیم -- جیش العدل (فوجِ انصاف) -- بنائی تھی جس نے ایرانی فوج پر بہت سے حملے کیے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500