باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کر دی

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ (28 ستمبر) کو 11 دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کر دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرمان دہشت گردی سے متعلقہ جرائم، بشمول مسلح افواج پر حملوں اسکولوں کی تباہی اور عام شہریوں کے قتلوں میں ملوث تھے۔

بیان میں حوالہ دیئے گئے چار دیگر ملزمان جیل جا رہے ہیں۔

تمام مجرمان کو خصوصی فوجی عدالتوں نے سزائیں دی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500