پاکستانیوں نے سخت سیکیورٹی میں یومِ عاشورہ منایا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جمعہ کے روز ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستانیوں نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسہ، حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کو نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمعہ (21 ستمبر) کے روز ملک بھر میں سخت سیکیورٹی میں یومِ عاشورہ -- 10ویں محرم -- منایا۔

طویل عرصے سے محرم کے دورانماضی میں فرقہ وارانہ پرتشدد واقعات اور خودکش دھماکوںکے سبب سیکیورٹی ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔

عاشورہ کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے حکومت نےہزاروں حفاظتی اہلکار تعینات کیے تھے، جن میں پولیس، رینجرز اور فرنٹیئر کور کے دستے شامل تھے۔

کچھ شہروں میں موبائل فون سروس میں جزوی تعطل دیکھنے میں آیا، اور حکام نے بہت سے شہروں میں راہ چلتے ہوئے گولیاں چلانے کو روکنے کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

ہسپتالوں اور ایمبولنس خدمات کو انتہائی چوکس رکھا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500