پاکستان- برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کی بازیابی کے لیے اقدام کا آغاز

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے خبر دی کہ پاکستانی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف محمّد فروغ نسیم اور برطانیہ کے سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید نے پیر (17 ستمبر) کو’پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت‘ بازیاب کرانے میں مدد کے لیے ایک نئے مشترکہ اقدام کا اعلان کیا۔

انصاف اور احتساب کے اس اقدام – جس کا مقصد دونوں حکومتوں کے درمیان ایک سرحدی انتظام کے جزُ کے طور پر بدعنوانی سے نمٹنا اور معاشی جرائم کا خاتمہ ہے— کا آغاز جاوید کے سرکاری دورہٴ اسلام آباد کے دوران ہوا۔

درایں اثناء، پیر کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے "ایک سابق سیاسی اہمیت کے حامل پاکستانی" اور ان کی اہلیہ کو "برطانیہ میں مبینہ غیر قانونی ترسیلِ زر، جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ پاکستان میں بدعنوانی کے نتیجہ میں کی گئی، کے تعلق سے گرفتار کیا گیا۔"

سرّے کاؤنٹی میں گرفتار ہونے والا یہ جوڑا مبینہ طور پر "برطانیہ میں 8 ملین پونڈ [1.2 بلین روپے سے زائد] کی ایک ایسی جائداد کا قابض ہے جس سے متعلق محسوس ہوتا ہے کہ ان کے پاس کوئی قانونی ذریعہٴ آمدنی نہیں ہے۔"

پاکستان کی نفاذِ قانون کی ایجنسیوں – قومی احتساب بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی – نے اس جوڑے کی گرفتاری میں این سی اے کی معاونت کی۔

ڈان نے خبر دی کہ این سی اے نے اس جوڑے سے تفتیش کی اور مزید تحقیقات کو مؤخر کرتے ہوئے انہیں چھوڑ دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500