پومپیو سمیت، امریکی اہلکار مذاکرات کے لیے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن، ڈی سی -- ڈان نے جمعرات (30 اگست) کو خبر دی ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ کی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے اگلے ہفتے اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

امریکی محکمۂ دفاع کے ایک ٹرانسکرپٹ کے مطابق، منگل (28 اگست) کے روز واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں امریکی وزیرِ دفاع جیمس میٹس نے کہا، "[پومپیو اور ڈنفورڈ] نئی حکومت کے ساتھ ملاقات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں۔"

امریکی حکام کی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے امور پر ملاقات طے ہے۔

میٹس نے مزید کہا، "[وفد] واضح کرے گا کہ ہمیں اپنے مشترکہ حریف، دہشت گردوں، سے نمٹنے کے لیے کیا کرنا ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500