عمران خان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت کو دہرایا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – وزیرِ اعظم عمران خان نے منگل (21 اگست) کو ایک مرتبہ پھر بھارت کو امن کی پیروی کرنے اور مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے اسے "غربت کم کرنے اور برِّصغیر کے لوگوں کی ترقی کا بہترین ذریعہ" قرار دیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "آگے بڑھنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے اور کشمیر سمیت اپنے تنازعات حل کرنے ہوں گے: غربت کو کم کرنے اور برِّ صغیر کے لوگوں کی ترقی کا بہترین ذریعہ مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کرنے اور تجارت کا آغاز کرنا ہے۔"

نوتعینات شدہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک روز قبل واضح کر دیا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پیروی کریں گے۔

قریشی نے کہا، "ہمارا میز پر آ کر امن مذاکرات کرنا ہی ہمارے لیے واحد راستہ ہے۔ ہمیں مہم جوئی روک کر اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ مسائل مشکل ہیں اور راتوں رات حل نہیں ہوں گے، تاہم ہمیں ان سے نمٹنا ہو گا۔"

انہوں نے کہا، "ہم منہ نہیں موڑ سکتے۔ ہاں، ہمارے غیر حل شدہ مسائل ہیں۔ کشمیر ایک حقیقت ہے؛ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہمارے دونوں ممالک تسلیم کرتے ہیں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500