15 ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ 15 ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس سوموار (13 اگست) کے روز اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے 328 ارکان نے حلف اٹھایا۔

قومی اسمبلی کے موجودہ اسپیکر ایاز صادق نے حلف لیا۔

نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب اس وقت ہو گا جب قومی اسمبلی کا بدھ (15 اگست) کے روز اجلاس ہو گا۔

متوقع وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خاناور دیگر سیاسی قائدین، بشمول پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو-زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500