پاکستانی اپوزیشن جماعتوں کا مبینہ انتخابی دھاندلی پر احتجاج

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے بدھ (8 اگست) کو اسلام آباد میں پاکستان الیکشن کمیشن (ای سی پی) کے سامنے، 25 جولائی کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا۔

اس مظاہرے کو پاکستان اتحاد برائے آزاد و منصفانہ انتخابات جو کہ اپوزیشن کی 11 جماعتوں کا نیا قائم شدہ اتحاد ہے، نے منظم کیا تھا۔

سینکڑوں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی جماعتوں کے راہنماؤں کی اکثریت نے اس میں حصہ لیا۔ سیکورٹی کے عملے نے امن و امان کو قائم رکھا۔

اپوزیشن کے راہنماؤں نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر، جس کا انعقاد 12 سے 14 اگست کے درمیان متوقع ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ پر احتجاج کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500