پولیس نے گلگت-بلتستان کے 12 اسکولوں کی تباہی کی تحقیات شروع کر دیں

پاکستان فارورڈ

دیامر، گلگت-بلتستان -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پولیس گلگت-بلتستان کے دیامر ضلع میں جمعرات (2 اگست) کو 12 اسکولوں کو بظاہر نذرِ آتش کرنے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نامعلوم حملہ آوروں نے رات کے وقت اسکولوں کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے، جس سے مقامی آبادی میں سراسیمگی پھیل گئی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) دیامر، رائے اجمل کے مطابق، نشانہ بنائے گئے اسکولوں میں سے، نصف اسکول لڑکیوں کے اسکول تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ صورتوں میں، حملہ آوروں نے کتابیں باہر پھینکیں اور انہیں آگ لگا دی۔

مقامی پولیس کے مطابق، چونکہ رات کے وقت تمام اسکول بند تھے، اس لیے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

کسی بھی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500