بلوچستان پولیس نے مستونگ کے خودکش بمبار کی شناخت کر لی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ جمعرات (19 جولائی) کو پاکستانی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے مستونگ میں ہونے والے ایک بڑے خودکش بم دھماکے کے مجرم کو شناخت کر لیا ہے۔

خودکش بمبار نے 13 جولائی کو مستونگ میں ایک انتخابی ریلی کے دورانخود کو اڑا لیا تھا، جس سے ایک انتخابی امیدوار سمیت، کم از کم 149 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ "دولتِ اسلامیہ" (داعش) نے ذمہ داری قبول کی تھی۔

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس محسن حسن بٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور کو بتایا کہ مجرم کی شناخت ایبٹ آباد کے رہائشی حافظ نواز کے طور پر ہوئی ہے۔

بٹ نے کہا کہ نواز داعش کا رکن تھا اور لشکرِ جھنگوی سے منسلک تھا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ سندھ میں کالعدم تنظیم کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے آیا تھا۔

بٹ نے کہا، "دھماکے کے سہولت کاروں کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500