پنجاب میں پارلیمانی امیدوار قتل کی کوشش سے بچ نکلے

پاکستان فارورڈ

پنجاب -- ایک سیاسی امیدوار اور ان کے بیٹے صوبہ پنجاب میں پیر (16 جولائی) کو قتل کی ایک کوشش سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ یہ خبر ریڈیو فری یورپ/ ریڈیو لبرٹی (آر ایف ای/ آر ایل) نے منگل (17 جولائی) کو پولیس کے حوالے سے دی ہے۔

پولیس نے کہا کہ شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے، سلیمان سرور، پیر کی رات کو اٹک ڈسٹرکٹ میں سفر کر رہے تھے جب ان کے ممکنہ قاتلوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق دونوں بچ گئے۔

احمد پاکستان مسلم لیگ -نواز پارٹی کی طرف سے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں قومی پارلیمنٹ کے امیدوار کے طور پر کھڑے ہیں۔ ان کے بیٹے پنجاب اسمبلی کے لیے کھڑے ہیں۔

یہ خبر پاکستان میں الیکشن سے متعلقہ تشدد کے ایک سلسلے کے بعد آئی ہے جس میں وہ خودکش دھماکہ بھی شامل ہے جس میں 13 جولائی کو بلوچستان میں ایک امیدوار سمیتتقریبا 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500