نگران وزیرِ اعظم، آرمی چیف کی مقتول سیاستدان کے خاندان کے ساتھ تعزیت

پاکستان فارورڈ

پشاور -- جیو نیوز نے بتایا ہے کہ نگران وزیرِ اعظم ناصر الملک اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جمعرات (12 جولائی) کو الگ الگ مقتول سیاستدان ہارون بشیر بلور کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کرنے کے لیے پشاور پہنچے۔

خیبرپختوانخوا (کے پی) میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اور 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار، ہارون بلور کوگاؤں یکہ توت میں منگل (10 جولائی) کے روز 21 دیگر افراد کے ساتھ ایک خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ناصر الملک نے امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے کے پی کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ بعد ازاں انہوں نے بلور خاندان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔

باجوہ نے بھی بلور خاندان سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔

فوج کی جانب سے ایک بیان میں باجوہ نے کہا، "بلور خاندان قومی کوشش کے دوران عظیم قربانیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہا ہے۔ ہم اپنے امن کے مشکل سفر میں بہت آگے تک آ چکے ہیں، اور ان شاء اللہ منزل زیادہ دور نہیں ہے۔"

انہوں نے کہا، "ہم ان کی رنگ و نسل کے قطع نظر نفرت اور سفاکیت کے تمام حامیوں کے خلاف متحد کھڑے ہیں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500