اسلام آباد کے صحافی کے گھر کی تلاشی کو دھمکانے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا ہے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- صحافی اور فعالیت پسند ماروی سرمد کے اہلِ خانہ اور رفقائے کار نے جمعرات (21 جون) کو کہا ہے کہ ان کے گھر میں چور گھس گئے، اور لیپ ٹاپ، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی اشیاء چرا لیں۔

ماروی کے شوہر منظور سرمد نے ٹویٹ کیا کہ لاہور میں عید الفطر گزارنے کے بعد جب وہ واپس آئے، تو اہلِ خانہ کو اسلام آباد والے گھر میں نقب زنی کا پتہ چلا، "جس سے ہر طرف سراسیمگی پھیل گئی"۔

انہوں نے کہا کہ یہ تیسری بار ہوا ہے کہ ان کے لیپ ٹاپ اور قیمتی اشیاء لوٹی گئی ہیں۔

فعالیت پسند نے حالیہ مہینوں میں حکومت مخالف خیالات کے حامل صحافیوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے پر تشویش اٹھائی تھی۔

اس مہینے کے شروع میں، لاہور میں نامعلوم افراد نےصحافی گل بخاری کو مختصر عرصے کے لیے اغوا کیا تھا،جس سے ایک روز پہلے فوج کی جانب سے منعقد کردہ نیوز کانفرنس میں تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ پاکستان کے ناقدین کی نگرانی کر رہی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500