سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے قریب 4 دہشتگرد ہلاک کر دیے

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ – ڈان نے خبر دی کہ بلوچستان پولیس شعبہٴ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی)، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور نفاذِ قانون کی دیگر ایجنسیوں نے بدھ (20 جون) کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران چار دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

بلوچستان کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ رزّاق چیمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ حکام نے ایک گرفتار شدہ ملزم کی مخبری پر کوئٹہ کے قریب دشت کے علاقہ میں یہ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ان سب کو ہلاک کرنے کے بعد عسکریت پسندوں کے استعمال میں ایک احاطہ بھی ضبط کر لیا۔ انہوں نے اسلحہ اور گولہ بارود کی ایک بھاری مقدار بھی ضبط کی۔

سی ٹی ڈی کے سات ارکان زخمی ہوئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500