عام انتخابات کے دوران پاکستانی فوج پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کرے گی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستانی فوج کے سپاہیوں کو پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخاباتمیں سیکورٹی فراہم کر سکیں۔

یہ فیصلہ جمعرات (14 جون) کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ایک میٹنگ میں کیا گیا جس کی سربراہی کمشنر سردار محمد رضا خان نے کی۔

فوج 27 جون سے 25 جولائی تک انتخابی پرچیوں کی چھپائی کی نگرانی کرے گی۔ کمیشن نے کہا کہ حکام ملک بھر میں 20,000 حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے بھی نصب کریں گے۔

کمیشن کے مطابق، ای سی پی نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے ساتھ قریبی طور پر مل کر کام کرے گی تاکہ ناخوشگوار واقعات کو روکا جا سکے۔ اس نے مزید کہا کہ صوبے سیاسی راہنماؤں کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500