پاکستانی فوج نے کارکن کے اغوا میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کیا، تفتیش کی طالب

اے ایف پی

اسلام آباد -- پاکستانی فوج نے پاکستانی نژاد برطانوی سرگرم کارکن کے قلیل مدتی اغوا میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے جو فوج پر تنقید کرنے کے لیے مشہور تھیں، اس واقعہ نے سخت مذمت کو جنم دیا اور آزادیِ اظہار پر کریک ڈاؤن کے خوف کو بڑھا دیا۔

نامعلوم افراد نے لاہور میں 5 جون کو 52 سالہ گل بخاری کو اغوا کیا۔ اس سے ایک دن پہلے ہی فوج نے ایک نیوز کانفرنس منعقد کی تھی جس میں متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان کے نقادوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہیں 6 جون کی صبح کو رہا کر دیا گیا۔

ان کے اغوا کی خبر نے ہنگامہ مچا دیا اور بڑے پیمانے پر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور فوج پر کھلے عام انگلیاں اٹھائی گئیں۔

فوج کے ایک ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے 8 جون کو اخباری نمائںدوں کو بتایا کہ "فوج گل بخاری کو اغوا میں ملوث نہیں ہے۔ ہم درحقیقت اس واقعہ کی مکمل تفتیش کرنا چاہتے ہیں"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500