پاکستانی سماجی کارکن اغوا کے تھوڑی دیر بعد رہا

اے ایف پی

لاہور – پاکستانی فوج پر اپنی تنقید کے لئے مشہور ایک پاکستانی نژاد برطانوی سماجی کارکن لاہور میں منگل (4,جون) کی رات نامعلوم افراد کے ہاتھوں کچھ دیر کے لئے اغوا کرلی گئی، ان کی فیملی نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا انھیں طاقت کے زور پر "لاپتہ" کیا گیا تھا۔

ملک میں آزادی رائے پر بڑھتی ہوئی سختی کے دوران، country.گل بخاری، جن کی عمر 52 سال ہے، فوج کی طرف سے ایک نیوز کانفرس، جس میں متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان پر تنقید کرنے والے شہریوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، منعقد کیے جانے کے ایک دن کے بعد کئی گھنٹوں کے لیے غائب ہو گئیں۔

ان کے شوہرعلی نادر نے اے ایف پی کو بتایا، انھیں جس وقت سادے کپڑوں میں مسلح افراد نے روکا تھا، بخاری لاہور میں ایک ٹیلی ویژن نیوز سٹیشن کے راستے پر تھیں جہاں انھیں دیر رات کو ہونے والے شو میں تجزیہ کار کے طور پر شامل ہونا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ رہا ہوگئی ہیں لیکن فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں.

بخاری نے اپنی رہائی کے کچھ گھنٹوں بعد ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مختلف لوگوں کا "گزشتہ شب اپنے ساتھ یکجہتی اور سلامتی کی فکر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔"

بخاری انسانی حقوق کے لئے آن لائن آواز اٹھانے کے لئے معروف ہیں۔ ان کے مضامین میں فوج اور اس کی پالیسیوں پر اکثر شدید تنقید کی جاتی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500