|

سیکورٹی فورسز نے پاکستان -افغانستان سرحد پر 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

اے ایف پی

پشاور -- فوج نے اتوار (3 جون) کو کہا کہ افغانستان کے ساتھ ملک کی سرحد پر پاکستانی فوج کی چوکیوں پر حملوں کو ناکام بنانے کے دوران چھہ عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں۔

بلوچستان اور قبائلی ڈسٹرکٹ باجوڑ میں دو الگ الگ حملوں کے دوران پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "سیکورٹی افواج نے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں ناکام بنا دیا اور چھہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا"۔ اس نے مزید کہا کہ پیراملٹری فرنٹیئر کور سے تعلق رکھنے والے چار فوجی اور فضائیہ کا ایک فوجی زخمی ہوئے۔

ان حملوں میں ان فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جو پاکستان کی افغانستان کے ساتھ 2,400 کلومیٹر (1,490 میل) لمبی سرحد پر باڑ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند ہے؟

Pf icons no 0

0 تبصرے

* لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے
Captcha

انتخاب

کیا آپ دہشت گردی میں سرمایہ کاری اور رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے عملی اقدامات سے مطمئن ہیں؟

نتائج