امریکہ پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کا حامی ہے: ترجمان

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن، ڈی سی—امریکی وزارتِ خارجہ کی ایک ترجمان ہیتھر نوئرت نے منگل (29 مئی) کو ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا، "امریکہ پاکستان میں آزادانہ، صاف اور شفاف، قابلِ احتساب انتخابات کا حامی ہے، جیسا کہ وہ دنیا بھر میں دیگر ممالک کے لیے ہے۔"

وہ پاکستان کے آنے والے عام انتخابات، جو کہ 25 جولائی کو طے ہیں، پر جیو ٹی وی کے ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی شرکاء کے ہمراہ پاکستان کی جانب سے 2017 انتخابی اصلاحات کے قانون کے نفاذ کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا، "میں سمجھتی ہوں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ان انتخابات کے لیے اس قانون کو درحقیقت موٴثر کیا جائے گا۔ ہم امّید کرتے ہیں کہ یہ نیا جامع اور شفاف قانونی بنیادی ڈھانچہ ایک جمہوری طور پر منتخب حکومت کو سولین اقتدار کی پر امن طور پر منتقلی کی تسہیل کرے گا۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500