انسانی حقوق کی کارکن کے مطابق 2011 سے اب تک 3,000 سے زیادہ ہزارہ ہلاک ہو چکے ہیں

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کی طرف سے حوالہ دیے جانے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 11 ستمبر 2011 سے اب تک پاکستان کی ہزارہ برادری کے 3,000 سے زیادہ ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔

وکیل اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن جلیلہ حیدر نے بدھ (23 مئی) کو حالیہ حملوںکے بارے میں ایک بریفنگ کے دوران، سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق پر زور دیا کہ وہ ہزارہ برادری کو پیش مصائب کی تفتیش کرے۔

غیر سرکاری اعداد و شمار نے ہلاکتوں کی تعداد 4,000 بتائی ہے۔

حیدر نے کہا کہ "90,000 سے زیادہ ہزارہ خاندانوں نے دوسرے ممالک کو ہجرت کی ہے۔۔۔ جہاں وہ اس سے بھی بدتر حالات میں رہ رہے ہیں۔ انہیں دوبارہ واپس لایا جانا چاہیے اور ان کی دوبارہ سے آباد کاری کی جانی چاہیے"۔

انہوں نے کہا کہ "قانون کا کوئی پروانہ نہیں ہے۔ ہمارے بارے میں غلط بیانی کی گئی ہے۔ ہزارہ خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے اور ہمارے بچوں کے لیے زندگی کی کوئی سیکورٹی نہیں ہے"۔

فرنٹیئر کور (ایف سی) کے لیفٹینٹ کرنل بلال حیدر نے کہا کہ فرقہ ورانہ جرائم کے خلاف سیکورٹی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ "ایف سی کی تعیناتی مکمل طور پر ہزارہ برادری کے تحفظ پر مرکوز ہے۔ فورسز کو غیر فعال شعبوں سے نکال لیا گیا ہے اور مزید جوانوں کو سرحد پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگز کو روکا جا سکے۔ 2012 سے حملوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں کمی ہوئی ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500