بلوچستان میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے کم از کم 23 افراد ہلاک

اے ایف پی

کوئٹہ -- حکام نے اتوار (6 مئی) کو کہا کہ کوئٹہ کے قریب کوئلہ کی دو ہمسایہ کانوں میں گیس دھماکے سے 23 افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہفتہ کو دوپہر سے پہلے، میتھین گیس کے جمع ہو جانے سے دھماکہ ہوا جس سے مارواڑ جو کہ کوئٹہ کے مشرق میں واقع ہے، میں ایک سرنگ منہدم ہو گئی۔

کوئٹہ ڈویژن کے کمشنر جاوید شاہوانی نے کہا کہ اس وقت کان کے اندر موجود 25 افراد میں سے 16 ہلاک ہو گئے جبکہ باقی کانکنوں کو بچا لیا گیا اور انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

تقریبا تین گھنٹے بعد، مغرب میں تقریبا 25 کلومیٹر کے فاصلے پر اسپن کاریز کی کان اس سے ملتے جلتے حالات میں منہدم ہو گئی جس سے اس کے اندر موجود نو کانکنوں میں سے سات ہلاک ہو گئے۔

کانوں کے صوبائی وزیر صالح بلوچ نے اے ایف پی کو بتایا کہ دونوں حادثات میں تمام کانکنوں کی گنتی کر لی گئی ہے اور ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500