پنجاب میں اٹامک کمیشن کی بس پر خودکش حملے میں 2 افراد ہلاک

پاکستان فارورڈ

اٹک -- ڈان نے مقامی پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نامعلوم حملہ آور نے جمعرات (3 مئی) کو صوبہ پنجاب میں اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے ملازمین کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا جس سے 2 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

دہشت گرد نے اٹک شہر میں بس پر اس وقت فائرنگ شروع کی جب بسال روڈ پر اس کی رفتار کم ہوئی۔

پولیس نے کہا کہ جب ڈرائیور نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس سے وہ خود، ڈرائیور اور قریب سے گزرنے والا طالبِ علم ہلاک ہو گیا۔

زخمی ہونے والے تمام افراد پی اے ای سی کے ملازمین ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500