عباسی فاٹا اصلاحات کو مئی کے اختتام تک نافذ کرنے کی کوشش میں ہیں

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- پاکستانی حکومت وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کو مرکزی دھارے میں لانے کا کام 31 مئی کو اپنی معیاد ختم ہونے سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش میں ہے۔ ڈان کے مطابق، یہ بات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بدھ (2 مئی) کو قومی اسمبلی میں بتائی۔

عباسی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر قومی نفاذ کمیٹی جس کا اجلاس اسی دن پہلے ہوا تھا، نے بہت سے فیصلے کیے اور اصلاحات کی ٹائم لائن کو حتمی شکل دی۔

یہ اصلاحات فاٹا کو خیبرپختونخواہ کے ساتھ ضم کر دیں گی اورعلاقے کو باقی ملک کے قانونی اور حکمرانی ڈھانچے کے مطابق لے آئیں گی۔

عباسی نے کہا کہ پارلیمانی راہنماؤں کو فیصلوں کے مطابق نجی طور پر بتائیں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500