ایران نے پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحد پر 3 'دہشت گرد' ہلاک کر دیئے

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

کوئٹہ -- ایرانی ریاستی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحد پر رات کے وقت جھڑپوں کے دوران تین "دہشت گرد" اور ایرانی فوج کے تین سپاہی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاستی خبری ایجنسی ارنا نے منگل (17 اپریل) کو خبر دی کہ "رات [1:30] بجے [2100 جی ایم ٹی سوموار (16 اپریل)]، پاکستان سے ایک دہشت گرد گروہ نے" زاہدان کے جنوب مشرق میں تقریباً 75 کلومیٹر دور، صوبہ سیستان- بلوچستان کے دارالخلافہ، میرجاوہ کے سرحدی علاقے میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا۔

اس نے مزید بتایا کہ تینوں حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک پولیس افسر اور پاسدارانِ انقلاب کے دو محافظ بھی ہلاک ہوئے۔

ایرانی ماضی میں بھی پاکستان پر سیستان-بلوچستان میں جہادی گروہوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتا رہا ہے، اور ایسے الزامات کو اکثرپاکستان کے خلاف اپنی جارحیت کو چھپانے اور سرحد پار گولہ باری کا جواز پیش کرنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500